آئیے سندھی سیکھیں

ڪتاب جو نالو آئیے سندھی سیکھیں
ليکڪ ڊاڪٽر فھميدہ حسین
ڇپائيندڙ سنڌي ٻوليءَ جو بااختيار ادارو
ISBN 978-969-625-119-4
قيمت 300    روپيا
ڪتاب ڊائونلوڊ ڪريو  PDF  E-Pub
انگ اکر

20 February 2017    تي اپلوڊ ڪيو ويو    |     81981   ڀيرا پڙهيو ويو

ناشر نوٹ


سندھ صوبہ پاکستان کا واحد صوبہ ہے، جس میں کثیرالتعداد وہ لوگ بھی آباد ہیں، جن کی مادری زبان سندھی نہیں ہے۔ 1973ع کے آئین میں اس بات کی گنجائش رکھی گئی ہے کہ سندھ کے مستقل باشندے، جو سندھی نہیں بولتے، ان کو آسان سندھی سکھائی جائے اور جو سندھی زبان بولنے والے قدیمی باشندے ہیں، ان کو آسان اردو پڑھائی جائے، تاکہ صوبے میں ایک ہم آہنگی کی فضا کو فروغ دیا جا سکے۔ اسی تناظر میں سندھی لئنگئیج اتھارٹی یعنی مقتدرہ سندھی زبان کے قیام والے ایکٹ میں ”سندھی زبان کی تعلیم و تدریس“ بطور ایک اہم نکتہ درج ہے۔

ان مقاصد کے حصول کے لئے 1995ع میں بالخصوص کراچی میں سندھی زبان کی تدریس کا بندوبست کیا گیا  اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے اشخاص کو سندھی زبان کی تعلیم دی گئی، تین ماہ کے کامیاب کورس کے بعد زیرتعلیم لوگوں کو اسناد کے ساتھ نوازا گیا۔

”آئیے سندھی سیکھیں“ بمع  سی ڈی اسی سلسلے کی ایک کتاب ہے، جو فاصلاتی طریقہ تعلیم کوسامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ حسین بطور معلّمہ اس مواد کو ریڈیو پاکستان سے بھی نشر کر چکی ہیں۔ مذکورہ کتب کے دو ایڈیشن ختم ہو چکے ہیں۔ یہ اس کا تیسرا  ایڈیشن ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھی زبان سیکھنے میں یہ کتاب آپ کی مددگار ثابت ہوگی۔

 

حیدرآباد، سندھ

 

24 دسمبر 2016ع                                                                     پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور میمن

                                                                                                               چیئرمئن