سندھی زبان کا مطالعہ
آزادی کے بعد گویا کہ دفتری زبان انگریزی رہی، لیکن سرکاری طور پر اردو کو قومی زبان و رابطے کی زبان تسلیم کیا گیا، تاہم گزشتہ ستر سال کے دوران اپنے وطن کی مقامی زبانوں اور ان کے علم و ادب کو قومی زبان کے ذریعے جو ان کا حق تھا، اس طرح متعارف نہ کروایا گیا، نتیجتًا ہم وطنی کا عنصر جس طرح پروان چڑھنا چاہیے تھا، اس طرح پروان نہ چڑھ سکا۔ یہ امر پہلے سے رواج پانا چاہیے تھا، افسوس کہ وہ نہ ہو سکا۔ ”دیر آید درست آید“ سندھی لئنگویج اتھارٹی (Sindhi Language Authority) نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس بات کا بیڑا ٹھایا ہے کہ سندھی زبان کے علم و ادب اور ثقافت و روایات کو اپنی قومی زبان اردو کے ذریعے بھی متعارف کروایا جائے، تاکہ چمن کے اس پھول کی خوشبو اور رنگ سب ہم وطنوں کو محسوس ہو۔ سندھی زبان جو برصغیر کی ایک قدیم زبان ہے، وہ اپنے خطے کی قدامت کی طرح ایک ترقی یافتہ زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وسیع تاریخی ورثہ بھی رکھتی ہے۔
- ليکڪ: ڊاڪٽر منظور علي ویسریو
- زمرو: سنڌي ٻولي
- پبلشر: سنڌي ٻوليءَ جو بااختيار ادارو
- عالمي ڪتاب نمبر: 978-969-625-149-1
- ڇپائي جو سال: 0
- پي ڊي ايف ڊائونلوڊ: 15
- اي-پب ڊائونلوڊ: 2.2Kg

